Header Ads

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 7 اپریل، 2020

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو آخری وارنک دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی


Donald trump nay india ko Akhri warning de dii
Donald Trump warn India

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہائڈرو کلوروئن دوا کی کھیپ امریکا نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈرو کلورئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈرو کلورئن کو کورونا وائرس (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دیا تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کورونا کی زیرِ تجربہ دوائیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیوں نے وائرس کا توڑ نکالا ہے، ان سے فوری لندن رابطہ کرنے کا کہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ماہرین نے لندن میں بورس جانسن کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی ہے، دیکھنا ہے کہ وہ اس تجویز پر عمل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، بورس جانسن کے تمام ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا ہمیشہ اصرار رہا ہے کہ ملیریا کی دوا کورونا کے خلاف گیم چینجر ہو سکتی ہے ۔


اپنی  راۓ  کا  اظہار " کمنٹ  سیکشن " میں  کرے!!   شکریہ

: پبلک سروس پیغام


گھر سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنا بند کر دے اور اپنے ارد گرد ان لوگوں کا خیال رکھے جو اس پابندی سے زیادہ متاثر (دہاری دار طبقہ ) ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنے تاثرات بتانے کے لئے. شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

نیوز لیڑ فالو کریں