Header Ads

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات، 26 مارچ، 2020

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تعداد 1123 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے پنجاب میں پہلی ہلاکت بھی سامنے آ گئی۔



the-newspaper.com/
Corona Virus Patients Update


پنجاب میں اس پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 8 جبکہ پنجاب میں مزید 50 کیسز، سندھ میں مزید 20 کیسز، خیبر پختونخوا میں 42 اور گلگت بلتستان میں مزید10 کیسز  اور بلوچستان میں 7 نئے کیس سامنے  آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد1123 ہو گئی۔

پنجاب میں مزید 47 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 340 ہو گئی ہے اور پنجاب میں اب تک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 18 نئے کیسز آ گئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 410 ہو گئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں۔


ان میں سے 37 کیسز ڈیرہ اسمٰعیل خان، 2 پشاور اور ایک کیس جنوبی وزیرستان میں سامنے آیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔


اسی طرح بلوچستان میں 115 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں 81 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔مزید برآں اسلام آباد میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔


اپنی  راۓ  کا  اظہار " کمنٹ  سیکشن " میں  کرے!!   شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنے تاثرات بتانے کے لئے. شکریہ

Post Top Ad

Your Ad Spot

نیوز لیڑ فالو کریں